ْنوازشریف کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ،

قوم لوٹ مار کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے،قمر زمان کائرہ

جمعرات 17 مئی 2018 16:01

ْنوازشریف کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ،
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ہے قوم لوٹ مار کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے، پیپلز پارٹی کسی چور کو بھاگنے نہیں دیگی بلکہ ان سے پائی پائی وصول کریگی، کرپٹ حکمرانوں سے قوم عاجز آچکی ہے اور آئندہ ان کے کسی فریب میں نہیں آئے گی پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور حقیقی ترقی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ اب نواز شریف مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو فریب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔شریف برادران کی سیاست دفن ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا۔ ۔ملک کی باشعور عوام سچ اور جھوٹ میں تمیز جانتی ہے۔ اب عوام کا کام ہے کہ وہ اس لٹیرے اور عوامی حقوق کے غاصب خاندان کو اپنے ووٹ کے ذریعے دیس نکالا دے ۔