Live Updates

کرنل سہیل عابد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ‘عمران خان

جمعرات 17 مئی 2018 16:01

کرنل سہیل عابد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ‘عمران خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے نبرد آزما کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں سلام عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد جیسے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، کرنل سہیل عابد نے بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا، کرنل سہیل عابد شہید جیسے جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ پاک شہید کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطافرمائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات