ْسرگودھا ، سسرال میں قتل ہونے والی دوشیزہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی

پولیس نے مقتولہ کے شوہر،دیور اور سسر کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سرگودھا شہرمیں اولاد نہ ہونے پر سسرال میں قتل ہونے والی دوشیزہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے پولیس نے مقتولہ کے شوہر،دیور اور سسر کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اکرم کالونی کی مسمات عنبرین کی شادی 7/8 سال قبل بلاک 29 کے فیصل سے ہوئی جن کے اولاد نہ ہونے اکثر گھریلو جھگڑا رہتا جس میں فیصل دوسری شادی چاہتا لیکن عنبرین رکاوٹ بنی اور روٹھ کر میکے آگئی جسے فیصل منت سماجت کر کر ماہ رمضان 2 روز قبل گھر لیا جہاں اولاد نہ ہونے اور دوسری شادی کی اجازت پر میاں بیوی میں توں تکرار ہوئی تو دیور بلال مشتعل ہو گیا۔

اور اسی میں کلہاڑی سے حملہ کر کے خاتون کو قتل کر دیا گیا۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مقتولہ کے بھائی عمرحیات کی رپورٹ پر فیصل،بلال ان کے باپ یوسف کے خلاف زیر دفعہ 302/34 ت پ مقدمہ قتل درج کر لیا۔پولیس تھانہ اربن ایریا نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد اس کے بھائیوں کے سپرد کر دی۔جس کا جنازہ میکے سے اٹھایا گیا اور نماص جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔معلوم ہوا کہ ملزمان پولیس حراست میں ہیں جو مصروف تفتیش ہے۔