2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ،ْالیکشن کمیشن

انتخابات کیلئے 5 لاکھ 59 ہزار125 اسٹیمپ پیڈ ،ْ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار485 مارکراستعمال ہوں گے ،ْترجمان

جمعرات 17 مئی 2018 15:52

2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ،ْالیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتا ہے اورالیکشن کمیشن غیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دورنہیں رکھنا چاہتا ،ْآئندہ عام انتخابات کے لیے تمام مبصرین کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، غیرملکی انتخابی مبصرین کو عالمی طریقہ کار کے تحت ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے، غیرملکی مبصرین انتخابی عمل کے جائزے کیلئے اپنی درخواستیں وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجتے ہیں، وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد الیکشن کمیشن مبصرین کو اجازت نامے جاری کریگا ،ْاس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آرکومطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے 5 لاکھ 59 ہزار125 اسٹیمپ پیڈ ،ْ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار485 مارکراستعمال ہوں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، چاروں صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 مئی تک ڈیٹا بھجوادیاجائے۔