اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج کرپشن کیس کے دوران منجمد کیے گئے حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس بحال کرنے کا حکم

جمعرات 17 مئی 2018 15:52

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج کرپشن کیس کے دوران منجمد کیے گئے حامد سعید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس کے دوران منجمد کیے گئے حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے حامد سعید کاظمی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ حج کرپشن کیس میں بریت کے باوجود منجمد بینک اکائونٹس بحال نہیں کیے جا رہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں اکائونٹس منجمد کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔