رمضان المبارک کا آغاز ،ْ

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا

جمعرات 17 مئی 2018 15:52

رمضان المبارک کا آغاز ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا ۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کیا۔

(جاری ہے)

چاند نظر آنے کا علان ہوتے ہی ملک بھر میں نماز تراویح پڑھی گئی ،ْ پہلی سحری پر گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے گئے اور بعدازاں نماز فجر کے بعد خصوصی عبادات کی گئیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، نیدرلینڈز سمیت یورپ، بھارت، مالدیپ، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، سنگاپور، آسٹریلیا، عمان، جاپان میں بھی مسلمانوںنے پہلا روزہ رکھا۔امریکا اور کینیڈا میں چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی تنظیموں نے بھی پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ،ْ وہاں پہلا روزہ جمعہ ہوگا۔