Live Updates

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہت جلد سیرت النبیؐ پر ڈگری پروگرام، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی شروع کرے گی ، ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہت جلد سیرت النبیؐ پر ڈگری پروگرام، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی شروع کرے گی، رمضان المبارک کی آمد پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ کورس کا خاکہ ترتیب دے دیا گیا اور یونیورسٹی کی اکیڈمی کونسل سے بھی منظوری لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سیر ت النبی ؐ پر ہر سال کتاب لکھنے کے مقابلے کا اہتمام کرے گی اور بہترین کتاب کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔ یونیورسٹی سیرت النبی ؐ پر اپنے بہترین اکیڈمک ریسرچ بلاک سے 5 قومی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات