الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کے ریٹرننگ افسران کیلئے تربیتی پروگرام جمعرات سے شروع

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کے ریٹرننگ افسران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کے ریٹرننگ افسران کے لئے تربیتی پروگرام جمعرات سے شروع ہوگیا ہے ،پہلے تین دن ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ریٹرننگ افسران کی تربیت ہوگی اور پھر راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع اٹک ،چکوال اور جہلم کے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام اباد کے ریٹرننگ افسران کی تربیت بھی راولپنڈی ڈویژن کے افسران کے ساتھ ہی ہوگی ۔