الیکشن 2018 ابزرویشن کے لئے بین الاقوامی مبصرین طے شدہ ضابطہ کار کے تحت وزارت خارجہ کے ذریعے درخواستیں بھجواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

الیکشن 2018 ابزرویشن کے لئے بین الاقوامی مبصرین طے شدہ ضابطہ کار کے تحت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 2018 ابزرویشن کے لئے بین الاقوامی مبصرین طے شدہ اضابطہ کار کے تحت وزارت خارجہ کے ذریعے درخواستیں بھجواسکتے ہیں ،ملکی قوانین کے تحت جو بھی انتخابی عمل کو ابزرو کرنے آئیگا الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کو اجازت نامنے جاری کریگا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی وضاحت میں کہا گیا کہ میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل س دور رکھنا چاہتا ہے ۔

الیکشن کمیشن تمام مبصرین (ملکی و غیر بین الاقوامی ) کو انتخابی عمل کا اہم جز سمجھتا ہے تمام مبصرین کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کی جاری ہے کہ الیکشن ابزرویشن میں انھیں کسی بھی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو ۔الیکشن ابزرویشن انتخابی قوانین کا حصہ ہے جس کی تفصیل اور طریقہ کار الیکشنز ایکٹ 2017کی سکیشن 238میں وضع ہے ۔