Live Updates

پی ٹی آئی رہنماءمسرت احمدزیب قومی اسمبلی کی نشست سےمستعفی

مسرت زیب احمد مسلم لیگ ن میں شامل،آج ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مئی 2018 15:11

پی ٹی آئی رہنماءمسرت احمدزیب  قومی اسمبلی کی نشست سےمستعفی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی 2018ء) : تحریک انصاف کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی مسرت زیب احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، مسرت زیب نے پی ٹی آئی کی پالیسی کو تبدیل ہوتے دیکھ کراستعفا دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دے دیا ہے۔

ج سکے بعد مسرت احمد زیب تحریک انصاف سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مسرت احمد زیب نے آج ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنماء مسرت زیب نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے نوازشریف کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ہوا کا رخ دیکھ کر پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آئندہ ایک دو مہینوں میں ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار پرانی پارٹیاں چھوڑ کرنئی جماعتیں جوائن کرلیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کی لائن لگ گئی ہے۔ نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے ساتھ ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل ہونا شروع ہوئیں۔جو کہ ابھی تک جاری ہیں۔ دوسری طرف اب نوازشریف کے حالیہ بیان کوبنیاد بنا کربھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان ن لیگی رہنماؤں کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تحریک انصاف کواقتدار ملنے کے ممکنات بڑھ رہی ہیں۔ جس کے باعث پیپلزپارٹی کے افضل چن، ق لیگ کے چودھری ظہیرالدین، سلطان چیمہ اور پی پی سمیت مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماوں نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دوسری جماعتوں سے وفاداریاں تبدیل کروا کے شامل کرنے والوں کے بل بوتے پرحکومت بنانے کی تیاری میں ہیں۔جبکہ دوسری جانب آئندہ عام انتخابات میں عوام کس کوحکومت کیلئے منتخب کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ عوام ہی کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات