حویلی کہوٹہ ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے بچے کو روٹا ویکسین پلاکر ای پی آئی پروگرام میں دسویں بیماری اسہال کا افتتاح کر دیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے حویلی کہوٹہ میں بچے کو روٹا ویکسین پلاکر ای پی آئی پروگرام میں دسویں بیماری اسہال جو کہ روٹا وائریس سے بچوں کو بیمار کرتی ہے ۔اور بچوں میں موت کا سبب بنتی ہے کا افتتاح کر کے پروگرام میں ایک اور ویکسین کا اضافہ کیا ۔تقریب سے وزیر حکومت نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی بہتر اور تسلی بخش ہے ۔

میں ان کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔وزیرحکومت نے کہا کہ موجودہ حکومت آمدہ بجٹ میںلیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کر کے اُن کی محرومیوںکو ازالہ کر رہی ہے۔محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین جو عرصہ دراز سے کام کر رہے تھے اور عارضی ہے اُن کومستقل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جو ملازم کسی بھی محکمہ میں 10سال سے زائد عارضی طور پر کام کر رہا ہے اُسے مستقل کیا جارہا ہے ۔

وزیر حکومت نے کہا کہ حویلی میں سڑکوں کا جھال بچھایا جا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اسی طرح کے فلاحی کاموں پر ہماری حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ہماری حکومت گڈ گورننس ،میرٹ کی بحالی علاقے کی تعمیر و ترقی ،اور عوام کی خوشحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تا کہ عوام کو اُن کے حقوق اور سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں ۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر حویلی کاشف حسین نے کہا کہ اس پروگرام کے علاوہ بھی پولیو مہمات کے دوران چیئرمین پولیو کمیٹی ہونے کی حیثیت سے میں ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے قابل اطمینان پایا ،جہاں پر پولیو کے خلاف جہاد میں فورسز نے جانوں کا نذرانہ دیا وہاں پر کارکنان صحت نے بھی ملک پاکستان میں پولیو کو ختم کرنے کے سلسلہ میں اپنی جانیں تک قربان کی ہیں ۔تقریب سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدر ی محمد انور ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد اقبال ،سابق ایڈمنسٹریٹر شیخ محمد عارف ،ڈاکٹر شفیق احمدکے علاوہ ای پی آئی کے کوارڈینیٹر اورنگزیب مغل ،ڈپٹی ڈائریکٹر نے خطاب کیا۔