ڈپٹی کمشنر حویلی کاشف حسین کی زیر صدارت پولیس مجسٹریٹس میٹنگ منعقدہو ئی

پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے اشیاء خردونوش کے مقررہ ریٹس کو کم کر کے اُن پر عمل درآمد کروایا جائے ،ْڈپٹی کمشنرکاشف حسین

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر حویلی کاشف حسین کی زیر صدارت پولیس مجسٹریٹس کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں ایس پی حویلی آصف درانی کے علاوہ پولیس و مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان کی آمد آمد ہے ۔ہمارا بنیادی مقصد قیمتوں کی اشیاء کو اعتدال پر رکھنا ہے ۔

اس لیے پرائس کنٹرول کمیٹی نے جو اشیاء خردونوش کے ریٹس مقرر کیے ہیں ان کو کم کر کے اُن پر عمل درآمد کروایا جائے ۔مجسٹریٹس صاحبان آج ہی سے رمضان کے پورے مہینے میں بازاروں کی پڑتال کریں مرکزی بازار کہوٹہ کو ہی ترجیح نہ دیں بلکہ ہالن شمالی ،تونگیری اور اس کے لیے علاوہ ضلع کے اندر جو بھی بازار ہیں اُن کو بھی چیک کریں ۔

(جاری ہے)

ریٹ لسٹیں آویزاں کروائیں ۔

اس کے بعد میں اور ایس پی صاحب خود آپ کی پڑتال کو چیک کریں گے ۔دکانداران کو بروقت ریٹ لسٹ مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ اشیاء خردونوش کے معیار پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔رمضان ایکٹ کو فالو کروائیں اور مرغ اور گوشت کی قیمتوں کو متوازن کروائیں ۔ٹریفک کے حوالہ سے اُنہوں نے کہا ہے کہ بازار میں ٹریفک بے ہنگم نہیں ہونی چاہیے جس کی وجہ سے مسافر یا تاجر متاثر نہ ہوں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ رمضان اور بالخصوص عید کے دوران کرایے نہ بڑھائیں ۔

اگر کوئی زیادہ کرایہ بڑھاتا ہے تو اُس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس آفیسران اور مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں پولیس آفیسران کے ساتھ ساتھ اے سی صاحبان بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں گشت کریں ۔نماز تراویح کی جگہ سیکیورٹی کو چیک کریں ۔امن و امان کے حوالہ سے بھرپور خیال رکھا جائے ۔مجسٹریٹ روزانہ کی بنیادوں پر پراگرس رپورٹ دیں ۔

ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو چیک کریں ۔انہوں نے کہا کہ جو اڈہ جات بدوں منظوری چل رہے ہیں ۔اُن کو متنبع کریں کہ وہ اجازت نامہ حاصل کریں ۔اور کوئی بھی اڈہ معیار کے مغائر نہ ہوں ۔لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر نیشنل ایکشن پلان کے مطابق عمل درآمد کروائیں ۔محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران سحر و افطار بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائیں ۔