آزادکشمیر صحت عامہ کے سب سے بڑے عہدے تک میں اللہ کے فضل و کرم اور اپنی ماں کی دعائوں کی وجہ سے پہنچا ،ْ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری

میرپور سے مظفر آباد اور نیلم تک جن محبتوں سے نوازا گیا وہ میری ساری زندگی کا قیمتی ترین اثاثہ اور تاریخ میںسنہری حروف سے لکھا جائیگا ،ْسابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزیر صحت عامہ ، سیکرٹری ہیلتھ سروسز کی بھرپور سرپرستی اور راہنمائی پر ان کا شکر گزار ہوں جس کی وجہ سے محکمہ صحت عامہ میں انقلابی تبدیلیاں اور اصلاحات نافذ ہوئی ہیں ،ْتقریب سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر صحت عامہ کے سب سے بڑے عہدے تک میں اللہ کے فضل و کرم اور اپنی ماں کی دعائوں کی وجہ سے پہنچا ۔ میری ماں کی دعائیں ہردم ، ہر قدم میرے ساتھ رہیں ۔ میں آج جو کچھ ہوں ، جو کامیابیاں کامرانیاں اور عروج حاصل کیا مجھے اس مقام تک ماں کی دعائوں ، ماں کی محنت اور صبر و استقامت نے پہنچایا ۔

اپنی سروس کے 34 سالوں میں ، میں نے اپنی سوچ اور نیت کو درست رکھ کر اور ہر روز دفتر جانے سے پہلے اپنی ماں کی زیارت کو معمول بنا کر آج ریٹائر ہونے کے باوجود ، وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزیر صحت عامہ اور سیکرٹری ہیلتھ سروسز کے بھرپور تعاون اور ان کی طرف شاہانہ الوداعی تقریبات کے ذریعے رخصت کرنا ، صحت عامہ کے 13 ہزار ملازمین کی طرف سے بھمبر سے کیل ، میرپور سے مظفر آباد اور نیلم تک جن محبتوں سے نوازا گیا وہ میری ساری زندگی کا قیمتی ترین اثاثہ اور تاریخ میں سہنری حروف سے لکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نرسنگ سٹاف ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال اور پاکستان نرسز فیڈریشن آزادکشمیر کی جنرل سیکرٹری جمیلہ رجب اور دیگر کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اصغر علی چوہدری ، ایم ایس ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد نور، نرسنگ سپرٹینڈنٹ مزمل النساء ، نصرت فاطمہ کے علاوہ میزبان تقریب جنرل سیکرٹری پاکستان نرسنگ ڈاکٹر صائمہ پروین ، ڈاکٹر فہم الرحمان ، لیڈ ی ڈاکٹر حنا زبیر نے شرکت کی ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ زینب طاہر نے نہایت مہارت سے انجام دئیے ۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر علی چوہدری ، ایم ایس ڈاکٹر فارو ق احمد نور نے اپنے خطاب میں سابق ڈائر یکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر بشیر کی صحت عامہ شعبہ آزادکشمیر کے 10 اضلاع میں ایمرجنسی فری سروسز ، ڈاکٹر ز نرسز ، پیرا میڈ یکل اور دیگر شعبہ جات میں انقلابی اصلاحات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ میزبان تقریب جمیلہ رجب نے کہا کہ سابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے بحیثیت ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر کی تاریخ میں صحت عامہ کے شعبہ میںجو اصلاحات ، اقدامات اور صحت عامہ کے 13 ہزار ملازمین کو خدمت انسانیت کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے ایک لڑی میں پرو کر ان ملازمین میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا کیا ۔

آزادکشمیر بھر کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز کو گریڈ 16 سے نکال کر گریڈ 20 تک ، نرسنگ سکول کو کالج آف نرسنگ کا درجہ دلانے اور زیر تربیت نرسز کا وطیفہ ماہانہ پانچ ہزار سے 17 ہزار کرایا ۔ ان کی یہ خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔ وہ بلا شبہ نرسز کے محسن اور مربی کہلائے جا سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل (ر) ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا کہ میں کسی ضلع ، ڈویژن یا تحصیل کا ڈی جی نہیں تھا بلکہ پورے آزادکشمیر کا ڈی جی ہونے کی وجہ سے ہر علاقہ میرے وطن کا حصہ اور میں پورے آزادکشمیر کا ڈائریکٹر جنرل تھا ۔

جمیلہ رجب نے نرسز کے لیے دن رات ایک کرکے اور مظفر آباد میں دو دو ہفتے رہ کر نرسزکے مسائل کے حل کے لیے جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل ستائش ہے انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزیر صحت عامہ ، سیکرٹری ہیلتھ سروسز کی بھرپور سرپرستی اور راہنمائی پر ان کا شکر گزار ہوں جس کی وجہ سے محکمہ صحت عامہ میں انقلابی تبدیلیاں اور اصلاحات نافذ ہوئی ہیں اور غریب لوگوں کا ایمرجنسی سروسز میں مفت علاج ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :