آزاد کشمیر کے موجودہ حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہوگا ،ْچوہدر ی مسعود خالد

جمعرات 17 مئی 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہوگا۔

(جاری ہے)

بجٹ کو ترقیاتی اور عوامی مفاد سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پہلی مرتبہ تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیں اور بجٹ میں کم ترقی یافتہ اور دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کروانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی جارہی ہے ۔

ذرائع مواصلات کی بہتری ، تعلیمی ترقی اور صحت عامہ کی سہولیات کی بہم فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود و سماجی بہبود کے منصوبوں کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جارہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری محمد مسعود خالد نے مزید بتایا کہ بین الاضلاعی اور آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانے والی تمام شاہراہوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :