لاہور ہائیکورٹ نے طلباء سے سیوریج ٹیکس کی وصولی روک دی

جمعرات 17 مئی 2018 15:36

لاہور ہائیکورٹ نے طلباء سے سیوریج ٹیکس کی وصولی روک دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے سکولوں کے طلباء پر سیوریج ٹیکس کی وصولی روک دی اور ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے جمعرات کو لاہور کے نجی اسکولز کی درخواستوں پرسماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ واسا نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے پرائیویٹ سکولوں کے ہر بچہ پر 2 سو روپے سیوریج ٹیکس نافذ کر دیا ہے اور اسکی وصولی سکولز کے بلوں کے زریعے کیجا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اسکولز کے وکلاء نے نکتہ اٹھایا کہ سکولوں کے بچوں پر سیوریج ٹیکس کی وصولی آئین کے منافی ہی. وکلاء نے یہ بھی نکتہ اٹھایا کہ کہ ہر بچے پر بھاری سیوریج ٹیکس عائد کرنے کے بعد بچوں کی فیسوں پر اسکا بوجھ پڑے گا جس کے باعث تعلیم مہنگی ہوگی ۔ وکلا نے استدعا کی کہ اسکولز کے بچوں سیوریج ٹیکس کے نفاذ کو غیرقانونی قرار دیے۔