امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی سے عدم استحکام پیدا ہوگا،مصری صدر

جمعرات 17 مئی 2018 15:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے یروشلیم ( مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی سے عدم استحکام کی راہ ہموا ر ہوگی۔گزشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے معاملے پر ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ اس سے عرب اور اسلامی رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہوگا اور اس کے فلسطینی کاز کیلئے بھی منفی مضمرات ہوں گے۔انھوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے،ایران سے کشیدگی،ایتھوپیا کیساتھ دریائے نیل پر ڈیم کے تنازع ،دہشتگردی کیخلاف جنگ اور اعتدال پسند مذہبی تقریر کے بارے میں ا ظہار خیال کیا۔انھوں نے تمام تنازعات کے پرامن سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور مصریوں سے کہا کہ وہ ملک میں اتحاد اور استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت کریں۔انھوں نے دریائے نیل پر ڈیم کے تنازع کے حل کیلئے متعلقہ فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔

متعلقہ عنوان :