زون فائیو سے جعلی نقشہ جات کا اجراء سی ڈی اے کو اربوں روپے کا نقصا ن

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحق بروہی نے ری ٹاؤن انتظامیہ سے ملکی بھگت کرتے ہوئی5000 کنال اراضی پر غیر قانونی تعمیراتی کرادی گئی جبکہ فیصل ٹاؤن اور جموں کمشیر ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے ملکر جعلی ٹاؤن پلاننگ این او سی لیٹر جاری کئے

جمعرات 17 مئی 2018 15:24

زون فائیو سے جعلی نقشہ جات کا اجراء سی ڈی اے کو اربوں روپے کا نقصا ن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سی ڈی اے کے شعبہ ارب پلاننگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحق بروہی نے وفاقی دارلحکومت کے زون فائیو سے جعلی نقشہ جات جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کو اربوں روپے کی پھکی دے دی غوری ٹاؤن انتظامیہ سے ملکی بھگت کرتے ہوئی5000 کنال اراضی پر غیر قانونی تعمیراتی کرادی گئی جبکہ فیصل ٹاؤن اور جموں کمشیر ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے ملکر جعلی ٹاؤن پلاننگ این او سی لیٹر جاری کئے گئے اس ضمن میں عوامی حلقوں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ برعا پل کے پاس 3جعلی سوسائیٹوں کے ساتھ سازباز کرکے عبدالحق بروہی نے نالہ کی زمینی بھی ایکوائر کرادی ہیں جو کسی بھی وقت انسانی جانون کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے جی15 اور ایف سولہ سیکٹروں میں 5کروڑ کی رشوت لے کر انہیں غیر قانونی طور پر گرین ایریاں پر پلاننگ کرنے اور لے آوٹ پلان تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاننگ ونگ کی آشرباد سے متعدد کنال کے پلاٹوں کی روٹیشن تبدیل کرکی10مرلوں اور 10مرلے کے پلاٹوں کو تبدیل کرکی7اور5مرلوں میں میں کردیا گیا ہے جوکہ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رول کے مطابق غلط کام ہے اس حوالے سے 40 الاٹیوں نے سی ڈی اے کو شکایات کہیں لیکن عبدالحق بروہی نے الاٹیوں کی درخواستوں پر ایکشن لینے کے بجائے انکی درخواستیں ہی غائب کردی ہیں ذرائع نے بتایا کہ عبدالحق بروہی نے دیگر متعدد کواپریٹیو سوسائٹی کے ساتھ بھی بھاری رشوت کے عوض سازباز کے کے غیر قانونی زمینوں کے قبضہ کرارکھے ہیں عوامی حلقوں نے ایف آئی اے اور نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کے غیر قانونی مافیاکے بڑھتے ہوئے عزائم پر قابو پائیں