کسی قیمت پر بھی ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت ختم نہیں کر سکتے،یورپی یونین

یورپی یونین کاواشنگٹن کیلئے خطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیزہے،تہرانی ڈیل ختم ہونے سے امن کوشدیدخطرات لاحق ہوجائیں گے،ہمارے پاس وسائل ہیں مگرمحدودہیں،صدر یورپی یونین ڈونلڈٹسک

جمعرات 17 مئی 2018 15:07

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) یورپی یونین نے ایرا ن کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔گزشتہ روز صدر یورپی یونین ڈونلڈٹسک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپ کوڈونلڈ ٹرمپ کاشکرگزارہوناچاہیے،انکی وجہ سے خام خیالیاں دورہوگئیں،ٹرمپ نے احساس دلایاہے کہ ہمیں مددکی ضرورت پڑی توامریکاسب سے پیچھے ہوگا۔

(جاری ہے)

ااج ہمیں نئی صورتحال کاسامناہے جوامریکی انتظامیہ کی من موجی ہے،یورپی یونین کاامریکاکیلئے خطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیزہے،امریکا یورپ تعلقات کے معاملے میں ہمیں حقیقت کوپھرسے سامنے لاناہوگااور امریکاکے یکطرفہ اقدام کے باوجودایران ڈیل بچانے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی۔صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ ڈیل ختم ہونے سے خطے کے امن اورتحفظ کوشدیدخطرات لاحق ہوجائیں گے،یورپ امریکاتعلقات اورواشنگٹن تہران تعلقات سے متعلق مشترکاموقف اپناناہوگا،ہمارے پاس وسائل ہیں،مگرخودکوبیوقوف نہیں بناناچاہیے،یہ وسائل محدودہیں۔