امریکی صدر ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی،

غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دیدیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:07

امریکی صدر ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اجلاس میں غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے دیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے ڈالا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس میں کیلیفورنیا سے آئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت برے ہیں، ہم انہیں نکالتے ہیں اور وہ پھر ملک میں داخل ہو جاتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلکاروں سے گفتگو ان الفاظ میں کی " آپ یقین نہیں کریں گے کہ یہ لوگ کتنے برے ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔ ہم انہیں اپنے ملک سے اس شرح میں اور ایسے طریقے سے نکالیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا"۔انہوں نے میکسیکو کے بارے میں کہا کہ وہ امریکا کی مدد نہیں کر رہا، نہ تو اس سے تجارت میں امریکا کا فائدہ ہے اور نہ وہ سرحد پر کچھ کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات بھول گئے ہیں کہ انکے والد بھی ایک جرمن تارک وطن ہیں، جنہیں جرمنی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔