کراچی: پہلی سحری پر بھی بجلی غائب،

کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا الزام مسترد کردیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:07

کراچی: پہلی سحری پر بھی بجلی غائب،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے پہلے روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہی، جس کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں، گلشن اقبال، گارڈن، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی معطل رہی۔

دوسری جانب کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ایک یونٹ پر کام کے باعث کچھ علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے، لہذا مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ نہ کہا جائے۔دوسری جانب کراچی میں رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب 8 دن تک پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور ڑوب سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔