وزیر لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق کے ویژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک محترمہ شہلا وقار اور ڈائریکٹر جنرل مطلوب حسین راجہ کی کاوشوں سے آزاد کشمیر میں فارمنگ کو بہت زیادہ فروغ حاصل ہو رہا ہے، ڈاکٹر محمد ایوب

جمعرات 17 مئی 2018 14:55

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزیر لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق کے ویژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک محترمہ شہلا وقار اور ڈائریکٹر جنرل مطلوب حسین راجہ کی کاوشوں سے آزاد کشمیر میں فارمنگ کو بہت زیادہ فروغ حاصل ہو رہا ہے ڈاکٹر محمد ایوب ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر نے بھمبر کے نواحی گائوں مٹھی ریت میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈوویلپمنٹ شعبہ توسیع ضلع بھمبر کی طرف سے ڈیری فارمز کی تربیت کا کیمپ لگایا اور فارمرز کی تربیت کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مٹھی ریت تحصیل بھمبر میں محکمہ لائیو سٹاک شعبہ توسیع ضلع بھمبر کی طرف سے ڈیری فارمرز کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب وجوار سے فارمر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر محمد ایوب لائیو سٹاک آفیسر بھمبر اور ڈاکٹر شوکت علی اے ڈی آئی او بھمبر نے فارمرز کو تربیت دی تقریب سے ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا کہ جناب سینئر وزیر چوہدری فاروق کی ہدایت سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر شہلا وقار اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک جناب مطلوب حسین راجہ کی انتھک کاوشوں سے محکمہ تیز رفتاری سے ترقی کی طرف جا رہا ہے اور بہت جلد محکمہ لائیو سٹاک آزاد کشمیر میں ڈیری فارمنگ کیلئے بلا سودقرضہ سکیم کا اجراء بھی کرنے جا رہا ہے جس سے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار وافر مقدار میں میسر ہو گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا علاوہ ازیں ضلع بھمبر میں جانوروںکی ادوایات کا بجٹ بھی دگنا ہونے سے فارمرز کو ریلیف ملے گا تربیتی پروگرام میں فارمر کی کثیر تعداد کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر غلام رسول چوہدری ڈاکٹر مبشر عدیل اور محکمہ کے دیگر ملازمین نے شرکت کی اور تربیت کے اختتام پر فارمرز کو فری ادوایات بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :