اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی سے واک آئوٹ

جمعرات 17 مئی 2018 14:55

اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی سے واک آئوٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اپوزیشن پورے سال کا بجٹ پیش کئے جانے کے عمل کے خلاف ہے اور اسے غیر قانونی تصور کرتی ہے اس لئے ہم نے اپنی کٹوتی کی تحاریک بھی احتجاجاً واپس لے لی ہیں کیونکہ ہم مطالبات زر کی منظوری کے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور اس دوران ہم اجلاس سے واک آئوٹ کریں گے اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی‘ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔