6 مئی کومجھ پر گولی چلانے والا شخص کون تھا ؟ احسن اقبال

ابھی یہ جنگ جاری ہے،حتمی جنگ ابھی جیتنا باقی ہے،ہماری قوم تباہی اوربربادی کے مناظردیکھ کرتھک چکی تھی۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مئی 2018 14:44

6 مئی کومجھ پر گولی چلانے والا شخص کون تھا ؟ احسن اقبال
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر گولی چلائی تھی، ابھی یہ جنگ جاری ہے۔ حتمی جنگ ابھی جیتنا باقی ہے،ہماری قوم تباہی اوربربادی کے مناظردیکھ کرتھک چکی تھی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی سال دہشتگردی اورانتہا پسندی کے شکار کے طورپرگزارے۔

ہماری قوم تباہی اوربربادی کے مناظردیکھ کرتھک چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر گولی چلائی تھی۔ ابھی یہ جنگ جاری ہے۔ حتمی جنگ ابھی جیتنا باقی ہے۔ ہم اپنی نسلوں کو ایسا پاکستان نہیں دینا چاہتے۔ جہاں دہشتگردی اور انتہا پسندی ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کےخلاف جنگ جیتنے کے لئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی کابینہ اجلاس میں آمد پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وفاقی کابینہ کااجلاس جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت شروع ہوا تو ارکان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعاؤں اور نیک تمنائوں پر وفاقی کابینہ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

کابینہ ارکان نے احسن اقبال کی عمر درازی اور صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔  واضح رہے وزیرداخلہ احسن اقبال ناروال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں کنجرور میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ احسن اقبال پرحملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہونے لگے تھے۔وزیرداخلہ  احسن اقبال پرحملہ کرنے والے ملزم عابد کوموقع پرہی گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم نے دوران احسن اقبال پرحملہ کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات بھی کیے۔