نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مئی 2018 14:29

نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب دھماکہ ، متعدد افراد زخمی
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2018ء) : نوشہرہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے ہیں، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ کچہری چوک میں دھماکے سے علاقہ میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :