حکومت اداروں کے ساتھ عوام بھی مہنگائی اور ناقص اشیاء خورونوش کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں‘اسد حبیب اعوان

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ڈویژن مظفرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کے ساتھ عوام بھی مہنگائی اور ناقص اشیاء خورونوش کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ زہریلے دودھ کی بندش خوش آئند اقدام ہے ‘ اس کی اجازت اور پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

طویل عرصہ سے لوگوں کو کیمیکل ملا مضر صحت دودھ فروخت کیا جاتا رہا جس کے ذمہ دار پشت پناہی کرنے والوں سمیت مصلحت مجبوری اختیار کرنے والے بھی ہیں۔ عوام مہنگائی اور ناقص اشیاء خورونوش کا ہفتے میں دو دِن بائیکاٹ کریں تو سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا ۔ اسد حبیب اعوان نے اپنے بیان میں زہریلے دودھ کے مراکز سیل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ اس طرح کا کاروبار اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا یکساں بنیادوں پر محاسبہ ہو ‘ اور ان کی پشت پناہی کرنے والے بھی سزا پائیں ۔ اسد حبیب اعوان نے کہا کہ عوام گوشت ‘ فروٹ سمیت مہنگی اشیاء کا ہفتے میں دو دِن بائیکاٹ کرنے کا حوصلہ کر لیں تو اصلاح احوال کی طاقت خود حاصل کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :