چھتر کلاس کیڈٹ کالج مظفرآباد کے تعلیمی سفر کا آغاز سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘راجہ مظہر قیوم ایڈووکیٹ

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کھاوڑہ کے کارکن راجہ مظہرقیوم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چھتر کلاس کیڈٹ کالج مظفرآباد کے تعلیمی سفر کا آغاز سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جداگانہ طرز تعلیم کا ادارہ بڑی محنت کا وشوں سے وجود میں آیا ہے جسکے لئے حکومت پاکستان حکومت آزاد کشمیر کا درخشاں کردار ہے اور یہ مظفرآباد خصوصا کھاوڑہ کے عوام کیلئے بڑا تاریخی اعزاز ہے راجہ مظہر قیوم نے اپنے بیان میں کہا کیڈٹ کالج کے تعلیمی سفر کے آغاز سے عوام کو بہت بڑی تعلیمی سہولت میسر آئی ہے پہلے بیج میں 60 طلبہ نے تعلیمی سفر کا آغاز کیا ہے جو آگے بڑھ کر اپنے وقت پرپانچ سو تعداد پر پہنچ جائے گا، جسکے تمام محسنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔