وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ پیکیج کے جلد نفاذ کیا جائے ‘اقبال شیخ

جمعرات 17 مئی 2018 14:28

وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ پیکیج کے جلد نفاذ کیا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ایوان صنعت وتجارت لاہور کے بورڈ ممبر ادیب اقبال شیخ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ پیکیج کے جلد نفاذ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس ریفنڈز جلد ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے صنعتوں کے لیے ریلیف اقدامات اٹھانے اور بجٹ میں ریفنڈز ادا کرنے کے اعلانات خوش آئند تھے مگر ان پر جتنی جلد عمل درآمد ہو اتنا بہتر ہے۔

ان اقدامات سے خاص طور پر برآمدی صنعتوں بہتر کارکردگی کا مظاہر کرنے کے قابل ہوسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کو ریفنڈز میں تاخیر کی وجہ سے مالی دشواریوں کا سامنا ہے لہذا ریفنڈز جلد سے جلد ادا کیے جائیں۔