بیروت میں ہم جنس پرستوں کی تقریبات پولیس کے دباؤ کے بعد منسوخ

پولیس نے تقریب کے منتظم ہادی کو گرفتارکرلیا،پوری رات پولیس اسٹیشن میںرکھنے کے بعد علی الصبح رہائی

جمعرات 17 مئی 2018 14:21

بیروت میں ہم جنس پرستوں کی تقریبات پولیس کے دباؤ کے بعد منسوخ
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہم جنس پرستوں کے لیے ہفتہ بھر جاری رہنے والی گے پرائیڈکی تقریبات کے منتظم ہادی ڈامئین نے کہا ہے کہ حکام نے انھیں بقیہ تقریبات منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال لبنان عرب دنیا میں پہلا ملک تھا جہاں ہم جنس پرستوں کے لیے گے پرائیڈ ویک منعقد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال کی تقریبات کے منتظم ہادی ڈامئین نے کہا کہ ایک تقریب کے بعد پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا اور پوری رات پولیس سٹیشن میں رکھا۔ہادی ڈامیئن نے کہا کہ رہائی حاصل کرنے کے لیے پولیس نے ان سے عہد لیا اور اس پر دستخط کروائے کہ وہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کو منسوخ کر دیں گے۔رہائی کے بعد ہادی ڈامئین نے اپنے فیس بک پر پیغام شائع کیے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ رہا ہو گئے ہیں۔ ہادی ڈامئین نے کہا کہ اس کو منسوخ کرنے سے بیروت بھر میں لوگوں میں کافی مایوسی ہے۔

متعلقہ عنوان :