جرمن خفیہ ادارے پر بھی کیمیائی مادے نوویچوک کے نمونوں کے حصول کے الزامات

نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو تجربات کے لیے استعمال کیا،رپورٹ

جمعرات 17 مئی 2018 14:19

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ذرائع ابلاغ کے تین جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جرمن خفیہ ادارے بی این ڈی نے نوے کی دہائی میں روسی سائنسدانوں سے اعصاب شکن کیمیائی مادے نوویچوک کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے تین جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو تجربات کے لیے استعمال کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر نوویچوک سے حملہ کیا گیا تھا۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ اس حملے میں کریملن کا ہاتھ ہے تاہم روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔