ْاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 5 کروڑ 39 لاکھ روپے سے ..
تازہ ترین : 1

ْاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 5 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں26کروڑ80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں سکیورٹی آلات کی تنصیب کے لئے 99لاکھ، سکواش سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ، سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کروڑ 27لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 14:00:26

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :