وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 17 مئی 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 2ارب 96کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایجوکیشن منیجرز کے استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک کروڑ، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ووکیشنل سکول کے لئے ایک کروڑ 62 لاکھ، انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 47کروڑ 91 لاکھ، مدرسہ مانیٹرنگ کے لئے ایک کروڑ، تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے 95 لاکھ، پورے ملک میں بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے 95 کروڑ 35 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :