آواران ،ْ آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق، 50 سے زائد کی حالت غیر ،ْ چار افراد تشویشناک حالت میں کراچی منتقل

واقعہ آواران کے نواحی علاقے ٹرانچ میں پیش آیا، جہاں لوگوں نے ایک گڑھے سے آلودہ پانی پی لیا وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا واقعے کا نوٹس ،ْ متاثرہ افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کہ ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 13:57

آواران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بلوچستان کے شہر آواران میں گڑھے کا آلودہ پانی پینے سے دو افراد جاں بحق اور 50 سے زائد کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعہ آواران کے نواحی علاقے ٹرانچ میں پیش آیا، جہاں لوگوں نے ایک گڑھے سے آلودہ پانی پی لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد میں سے کئی کی حالت نازک ہے، جنھیں سول اسپتال لسبیلہ اور حب کے مختلف نجی ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ،ْ دوسری جانب 4 افراد کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات راشن اور ادویات کے ہمراہ ایک ایمرجنسی ٹیم متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی گئی تھی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر متاثرہ افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کہ ہدایت کی ہے۔