رمضان کی آمد ،ْ ملک میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

جمعرات 17 مئی 2018 13:57

رمضان کی آمد ،ْ ملک میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120روپے کے ہوگئے ،ْ آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ہول سیلرز کے مطابق شہر میں تربوز 5 روپے فی کلواضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ،ْ سیب 120روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا ،ْرمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کیبعد 85 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :