قومی اسمبلی ،ْ شہید کرنل عابد سہیل اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 13:57

قومی اسمبلی ،ْ شہید کرنل عابد سہیل اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں کوئٹہ میں جام شہادت نوش کر نے والے کرنل عابد سہیل اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 62 فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر کے کہنے پر وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل عابد سہیل اور 62 شہید فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔