وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ْبیان

جمعرات 17 مئی 2018 13:54

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعہ پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہی؂وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی غیور افواج مادر وطن سے آخری دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے سپاہیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی ہے اور اس سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت قوم بزدل دشمن کے خلاف متحد ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔