چند نام نہاد اداکارائیں بے بنیاد خبروں کے بل بوتے پر سپر سٹار بننے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ‘زارا اکبر

ایسی اداکارائوں کی وجہ سے تھیٹر کا ماحول خرا ب ہوا ،تھیٹروں میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں‘اداکارہ

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

چند نام نہاد اداکارائیں بے بنیاد خبروں کے بل بوتے پر سپر سٹار بننے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ٹی وی وتھیٹر کی نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ چند نام نہاد اداکارائیں بے بنیاد خبروں کے بل بوتے پر تھیٹر کی سپر سٹار بننے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایسی اداکارائوں کی وجہ سے تھیٹر کا ماحول خرا ب ہوا اور تھیٹروں میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں ،شائقین ڈرامہ ایسی فنکارائوں کو مسترد کردیں تاکہ فن و فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔

زارا اکبر نے کہا کہ دور حاضر میں کسی نئے فنکار کیلئے نام پیدا کرنا بہت مشکل ہے یہاں وہی کامیاب ہوگا جو اپنے کام سے عشق کی حدت تک لگائو پیدا کرے گا ۔میری ذاتی رائے کہ تھیٹر کی تمام سینئر فنکارائیں تھیٹر کا جھومر ہیں ان کی ذات اور فن کو کوئی مات نہیں دے سکتا ۔