نوازشریف کے متنازعہ بیان پر معروف اداکار نے (ن) لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

نوازشریف کے متنازعہ بیان پر معروف اداکار نے (ن) لیگ سے علیحدگی اختیار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ٹی وی ، تھیٹر اور فلم کے معروف کامیڈین اداکار جانو بابا نے نوازشریف کے متنازعہ بیان پر مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک نے ہمیں عزت ،مقام اور شناخت دی ہے وطن عزیز کی سلامتی اور سالمیت پر جان بھی قربان ہے ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں اورہم سب نے مل کر مادروطن کا دفاع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کو بہت سپورٹ کرتا تھا مگر مجھے نواز شریف کے بیان پر بہت مایوسی ہوئی ہے جس پر میں نے لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :