رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے ٹھنڈے پڑ گئے

الحمراء ہال lاور llمیں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے بند ،بعض پرائیویٹ تھیٹر مالکان کا بھی دس روز ڈرامے پیش نہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے ٹھنڈے پڑ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی الحمراء ہال lاور llمیں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے بند کر دیئے گئے جبکہ بعض پرائیویٹ تھیٹر مالکان کی جانب سے بھی رمضان المبارک کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے دس روز ڈرامے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شالیمار تھیٹر کی انتظامیہ کی جانب سے آج (جمعہ) سے نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ اُف یہ دنیا ‘‘پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں مدھو ،سحر خان ،حناء شیخ ،اقراء چوہدری ،مختار چن ،گڈو کمال ،اسد مکھڑا اور شجر عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔