ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح کا آٹوموٹو لائٹنگ ادارہ ZKW گروپ خرید لیا
جمعرات 17 مئی 2018 13:40
(جاری ہے)
زیڈ کے ڈبلیو کی مصنوعات میں یورپ کے اعلیٰ سطح کے آٹو موٹو برانڈز جیسے آڈی، بی ایم ڈبلیو، پورشے اور ڈائیمر سمیت دیگر شامل ہیں۔
زیڈ کے ڈبلیو کے تعاون سے ایل جی کی بڑھتی ہوئی ویہکل کمپونینٹس آپریشن میں اعلیٰ معیار کے آٹوموٹو لائٹنگ کا شعبہ فروغ پائے گا جس کی بدولت روایتی آٹو لائٹنگ کے مقابلے میں یہ زیادہ تیزی سے اپنی جگہ بناسکتی ہے۔ زیڈ کے ڈبلیو کا لائٹنگ بزنس میں اعلیٰ معیار کے ویہکل پرزہ جات اور متعلقہ سامان پر توجہ دی جاتی ہے۔ روایتی ہیلوگن لائٹ سے لیکر ایل ای ڈی اور لیزرز تک زیڈ کے ڈبلیو اپنے آپ کو دنیا میں ان چند گنی چنی کمپنیوں میں شمار کرتی ہے جو میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس تیار کرتی ہے۔ اپنی پوری تاریخ میں زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے لیزر ہیڈ لائٹس میں کافی پہلے سے سرمایہ کاری کی تھی۔ اب ایل جی اور زیڈ کے ڈبلیو ہائی ریزولوشن انفارمیشن ڈسپلے اور سڑکوں سے جمع شدہ انتباہ کو سینسر کی مدد سے جمع کرے گی۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ کیمرے اور آٹوموٹو کمیونکیشنز بھی شامل ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو سیونگ جن نے کہا، "اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کے آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس پھیلنے کا نیا موقع ہے اور مستقبل میں بھی اسکی ترقی کے بھرپور امکانات ہیں۔ زیڈ کے ڈبلیو کی پروڈکٹ میں بہتری لانے کی استعدادکار کے ساتھ ایل جی کی گلوبل پروڈکشن کا تجربہ اور بین الاقوامی بزنس نیٹ ورک سے دونوں کمپنیوں کو مستقبل کی آٹو مارکیٹ میں بہت زیادہ مواقع ملیں گے جن میں انٹیلی جنٹ لائٹنگ سلوشنز شامل ہیں۔ایل جی کی ویہکل کمپونینٹس کمپنی آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس دیکھتی ہے۔ سال 2017 میں 26 فیصد اضافے سے اسکی سیلز گروتھ 3.15 ارب ڈالر ہوگئی۔ عالمی آٹوموٹو لائٹنگ مارکیٹ 2020 تک 24.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں مجموعی طور پر ہیڈ لائٹس کا حصہ 70 فیصد ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کو آٹوموٹو لائٹنگ کے کاروبار میں لائٹس سے متعلق مصنوعات جیسے ہیڈ لائٹس کی رینج میں وسعت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.