بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ سے ہمارے سائنسدان موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل نئی اقسام متعارف کروانے میں کامیاب ہوں گے، ماہرین زراعت

جمعرات 17 مئی 2018 12:22

فیصل آباد۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ سے ہمارے سائنسدان موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل نئی اقسام متعارف کروانے میں کامیاب ہوں گے جس کا اثر ملکی معیشت پر بھی پڑے گا اور ہم نہ صرف غذائی اجناس کی ملکی ضروریات پوری کرسکیں گے بلکہ اضافی پیداوار برآمد کرکے ملک کو قیمتی زرمبادلہ کمانے کے قابل بھی بنایاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ گندم پاکستان کی سب سے بڑی فصل ہے اور صوبہ پنجاب کی گندم کی کوالٹی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میںزیادہ بہتر ہے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے ترقی پذیر اورغریب ممالک میں فوڈ سکیورٹی کے پیش نظر گندم کی فصل کو بہت اور نمایاں حیثیت حاصل ہے کیونکہ ان ممالک کی شہری و دیہی آباد ی کی غذائی ضروریات کا 75فیصد گندم اور اس کی مصنوعات سے پورا ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مستقبل میںپاکستان میں گندم کے غذائیت سے بھر پور دانوں اور آٹے کی بہتر کوالٹی کی حامل اقسام متعارف ہوں گی جن سے غذائیت سے بھر پوراور اعلیٰ معیارکی چپاتیاں ، بسکٹ اور بیکری کی دیگر مصنوعات تیار کی جاسکیں گی۔