بھنڈی توری توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں، زرعی ماہرین

جمعرات 17 مئی 2018 12:22

فیصل آباد۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بھنڈی توری کے کاشتکاروںکو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ بیچ بونے کی40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال سبزی کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پھل توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے کہا کہ چونکہ بھنڈی توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی ہو سکتا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دوسرے ، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہیںاور اگر کسی جگہ پر کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو توفوری طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :