Live Updates

ہم سیاسی طور پر نواز شریف اور مریم نواز کے ہاتھ پاؤں توڑ دیں گے

مسلم لیگ ن کے سینٹرل پنجاب کے رہنماؤں نے بڑا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مئی 2018 11:35

ہم سیاسی طور پر نواز شریف اور مریم نواز کے ہاتھ پاؤں توڑ دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ملک میں چوری اور ڈاکہ زنی کرنے والوں کو اب تک لگام کیوں نہیں دی گئی ، چوری اور ڈاکہ زنی کے ذریعے ملک کا نقصان کیا گیا ہے، ان لوگوں سے ملک کی لُوٹی ہوئی رقم ریکور کیوں نہیں کی جا رہی ۔ ابھی تک یہ دندناتے کیوں پھر رہے ہیں، اس پارٹی پر ، وزیر اعظم پر اور وزیر اعلیٰ پر کیوں پابندی عائد نہیں کی جاتی جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

اور جس کر سپریم کورٹ نے نا اہل کر کے کوئی عہدہ رکھنے سے منع کردیا ہے اس شخص کو جلسوں میں بلایا جاتا ہے۔ اپنی تقریروں میں وہ شخص فوج اور ججز کو گالیاں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی پر پابندی لگے یا نہ لگے ، بڑی خبر یہ ہے کہ سینٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیس سے پچیس ایم این ایز نے کہا ہے کہ ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں ، ہم پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن ہمارے ہاتھ کھڑے ہیں، ہم نواز شریف اور مریم نواز کی ملک دشمن، فوج دشمن اور قوم دشمن باتوں کا مقابلہ کریں گے اور سیاسی طور پر ان کے ہاتھ پاﺅں توڑ کر رکھ دیں گے ۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نواز شریف نے عدلیہ اور نیب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے فوج پر بھی تنقیدی حملے کرنا شروع کر دئے تھے، نوازشریف اور مریم نواز کی اس جارحانہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے کئی اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے حالیہ بیان پر بھی پارٹی کے اندر دھڑے بندی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق نواز شریف سے ان کے اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اختلاف کیا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات