رمضان آتے ہی محکمہ موسمیات کی شاندار پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں ، ژوب، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 17 مئی 2018 11:20

رمضان آتے ہی محکمہ موسمیات کی شاندار پیش گوئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر وسطی جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور زیارت میں کہیں کہیں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں10، قصور04، فیصل آباد02، ،خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں 11، دیر10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05، میرکھانی03، کاکول، کوہاٹ 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ اور مظفرآباد کے مقام پر03 ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرم ترین مقام سبی رہا جس کا درجہ حرارت 45، تربت، مٹھی، چھور، پڈعیدن اور حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔