یورپ کی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اقدامات درکار ہیں، یورپی کمشن

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو بلاک کی بیرونی سرحدوں کی حفاظت اور مہاجرین کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی کمشنر برائے امیگریشن اٴْمور دیمیتریس اوراموپولس نے برسلز میں کہا ہے کہ رکن ریاستوں کو سیاسی پناہ کے قوانین میں اصلاحات پر اتفاق کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 15 ہزار تارکین وطن ترکی کے راستے یورپ میں داخل ہو چکے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 گنا زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :