قصور، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ نین وال کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نذیر چونیاں سے چھانگامانگا آرہا تھا کہ چھانگا مانگا جنگل کے قریب واقع نہر کے قریب سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب کار ‘ موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار نوید اور نواز جبکہ رکشہ سوار عمران شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور داخل کرادیا گیا۔