بلوچستان: فورسز کی کارروائی میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے کرنل سہیل عابد شہید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 مئی 2018 04:07

بلوچستان: فورسز کی کارروائی میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2018ء) سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، ہزارہ کمیونٹی اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ مار دیا گیا ۔ دفاع وطن کی خاطر پاک فوج کے ایک اور افسر نے جام شہادت بھی نوش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے کلی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں سو سے زائد قتل کی واردتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا ۔

(جاری ہے)

دہشتگرد سلمان بادینی لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ تھا اور ہزارہ برادری اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث تھا۔ سلمان بادینی کے ساتھ دو مزید خودکش بمبار بھی اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں جہنم واصل ہوئے۔آئی ایس ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی بھی ہوئے۔

 
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ کرنل سہیل عابد شہید کی فائل فوٹو
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ کرنل سہیل عابد شہید کی فائل فوٹو

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔