پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا،پاکستان میں روزے کا اوسط دورانیہ 15گھنٹے کا ہوگا

پاکستان کا طویل ترین روزہ آخری جب کہ پہلا روزہ مختصر ترین روزہ ہوگا،جب کہ پہلے اور آخری روزےکے دورانیے میں 32 منٹ کا فرق ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 00:24

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا،پاکستان میں روزے کا اوسط دورانیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ، سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا طویل عرصے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ ایک ہی دن رکھا جائے گا۔پاکستان میں پہلی سحری کا اختتام 4بج کر 21منٹ جبکہ آخری سحری کا اختتام 4 بج کے 12 منٹ پر ہو گا۔دوسری جانب پہلی افطاری 7 بج کر 11منٹ جبکہ آخری افطار 7بج کر 23 منٹ پر ہو گا۔

پہلا روزہ 15گھنٹے اور 33منٹ کا جبکہ آخری روزے کا دورانیہ 15گھنٹے اور 45 منٹ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے سرکاری اعلان بھی کردیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختوںخواہ کے شہروں سوات، ایبٹ آباد، لوئر دیر اور دیگر میں رمضان کا چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ان شہادتوں کا جائزہ لینے اور ان کی تصدیق کرنے کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان میں کل بروز جمعرات 17 مئی رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

جبکہ آج بروز بدھ کی شب سے نماز تراوح کا آغاز بھی ہو جائے گا۔ پاکستان میں پہلی سحری کا اختتام 4بج کر 21منٹ جبکہ آخری سحری کا اختتام 4 بج کے 12 منٹ پر ہو گا۔دوسری جانب پہلی افطاری 7 بج کر 11منٹ جبکہ آخری افطار 7بج کر 23 منٹ پر ہو گا۔پہلا روزہ 15گھنٹے اور 33منٹ کا جبکہ آخری روزے کا دورانیہ 15گھنٹے اور 45 منٹ ہوگا۔یوں پاکستان میں پہلا روزہ اس ماہ رمضان کا مختصر ترین جبکہ آخری روزہ طویل ترین روزہ ہوگا جبکہ پہلے اور آخری روزے میں 32منٹ کا فرق ہوگا یعنی آخری روزہ پہلے روزے سے 32منٹ بڑا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ دنیا بھر میں رمضان کا پہلا روزہ 17مئی کو رکھا جائے گا جبکہ ترکی دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس نے کل ہی اپنے ملک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا تھا اور وہاں 16مئی کو پہلا روزہ رکھا گیا جبکہ بنگلہ دیش دنیا کا واحد ملک ہے جس میں رمضان کا آغاز 18مئی سے ہونے جا رہا ہے۔