ہزارہ یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان کا اجلاس، تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی اور انتظامی حوالوں سے مختلف امور زیر بحث

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی اور انتظامی حوالوں سے مختلف امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی شعبوں کے ڈیپارٹمنٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے استعمال کیلئے قوانین وضع کئے جائیں تاکہ ان فنڈزسے یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈر اور ضرورت مند طلباء وطالبات کی مدد کی جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مڈٹرم امتحانات، فیکلٹی کی طرف سے ریسرچ پراجیکٹ جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں جمع کئے گئے، کے متعلق بھی بحث ہوئی۔ یونیورسٹی طلباء کے واجبات کی وصولی کیلئے بھی پرووسٹ اور تعلیمی شعبوں کے انچارج اور یونیورسٹی کے خزانچی کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کا کہا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ آئندہ ٹرم کے امتحانات یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق 25 مارچ کو ہی منعقد کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :