Live Updates

ینگ تربیلا کھلابٹ نے بابو کارخیل کرکٹ کلب کو فائنل میں شکست دیکر پنیاں چیمپئن ٹرافی جیت لی

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پنیاں چیمپئن ٹرافی ینگ تربیلا کھلابٹ نے بابو کارخیل کو شکست دیکر جیت لی، فائنل مقابلہ میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان نے انعامات تقسیم کئے۔ پنیاں چیمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں بابو کار خیل کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے مقررہ چھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے، ناصر چھوٹو 31 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

جواب میں ینگ تربیلہ کلب نے مطلوبہ ہدف صرف پانچویں اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، رانا وسیم 29 جبکہ ثاقب 23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان جہازاں والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس سے ہم لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، ان کا تعاون نوجوانوں کے ساتھ ہے، نوجوان ٹیلنٹ ہمارا اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کو خصوصی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ وی سی ناظم محمد علی خان پنی نے پانچ ہزار کی گرانٹ انتظامیہ کو دی۔ کمنٹری کے فرائض ملک حیدر علی پنی نے انجام دیئے۔ تحصیل ناظم غازی اسلم حیات، ممبر ضلع کونسل پروفیسر عمران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ثاقب کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ایمپائر کے فرائض محمد شبیر اخونزادہ اور ولی محمد خان نے انجام دیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات