محکمہ تعلیم زنانہ ہری پور نے ایس ایس ٹی پوسٹ کیلئے این ٹی ایس امیدواروں کی میرٹ لسٹیں آویزاں کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

․ ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ ضلع ہری پور نے ایس ایس ٹی پوسٹ کیلئے این ٹی ایس امیدواروں کی میرٹ لسٹیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پور میں آویزاں کر دی ہیں، انٹرویو 21، 22 اور 23 مئی کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور ثمینہ الطاف کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس ٹی جنرل، فزکس، میتھ اور بائیو کیمسٹری کیلئے این ٹی ایس پاس خواتین امیدواروں کی میرٹ لسٹیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پورمیں آویزاں کر دی گئی ہیں، تمام امیدواران اپنے کوائف چیک کر لیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ سکول میں پہلے دس نمبر پر آنے والی امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 21، 22 اور 23 مئی بروز سوموار، منگل اور بدھ اپنی اصل اسناد اور دستاویزات بمعہ دو عدد مصدقہ نقول کی فائلز کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پور میں انٹرویو کیلئے حاضر ہوں جس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو ایس ایس ٹی جنرل فزکس، میتھ اور بائیو کیمسٹری کیلئے الگ الگ انٹرویو لیں گی۔

متعلقہ عنوان :